لیاقت آباد کا  پارک مسائل کا گڑھ بن گیا

7 Jul, 2024 | 05:00 AM

طلحہ اشرف:  لیاقت آباد فلیٹس کا مین پارک مسائل کا گڑھ بن گیا۔ لائیٹس خراب ، گھاس سوکھ گئی ، حفاظتی نظام بھی غیرفعال ہو گیا ۔
لیاقت آباد فلیٹس کا مین پارک مسائل کا گڑھ بن گیا۔ لائیٹس خراب ، گھاس سوکھ گئی ، حفاظتی نظام بھی جواب دے گیا۔

پارک سے بارش کا پانی بھی نہ نکالا جا سکا ۔پارک میں علاقہ کے مکینوں اور بچوں کی تفریح کے لئے کوئی چیز موجود نہیں۔ 

 شہری کہتے ہیں انتظامیہ پارک پر توجہ نہیں دیتی ۔چار مالی رکھے گئے مگر پارک میں کام نظر نہیں آتا۔ لائٹس نہ ہونے سے وارداتوں کا خطرہ رہتا ہے ۔

مزیدخبریں