شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کی مہم کے حوالے سے پیاف میاں انجم نثار گروپ کے قائدین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
اس استقبالیہ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے لیڈر پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خان نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں پیاف میاں انجم نثار گروپ سے منسلک تاجر برادری کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ چیرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل ،سینئر وائس چیرمین نصراللہ مغل ،وائس چیرمین طاہر منظور چودھری ،ایم این اے ملک ریاض ،محمد علی میاں ،ظفر محمود چودھری،خواجہ شاہ زیب اکرم ،باو محمد بشیر ، ماجد ظہور ،سہیل ملک ،ذیشان سہیل ملک ،سابق میئر مبشر جاوید ،میاں ابوذرشاد،نائب صدرلاہور چیمبر عدنان خالد بٹ ،خالد گجر ،رانا نثار سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
ملک احمد خان نے استقبالیہ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لیڈر شپ خود کاروباری بسمنظر رکھتی ہے اور کاروباری برادری کے مسائل کو بخوبی سمجھتی ہے اور ان کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی کاروباری برادری کی ہر تجویز کو حکومت اہمیت دیتی ہے، کاروباری برادری کی آنے والی قیادت کی تجاویز اور رائے کو بھی ایسے ہی اہمیت دی جاتی رہے گی۔
ملک احمد خان نے بتایا کہ بھارت میں پاکستان کی سیاسی قیادت کی اکنامک پالیسیوں پر عمل کر کے تیز اقتصادی گروتھ کو ممکن بنا لیا گیا لیکن یہاں یہ نہیں ہو سکا تو اس کی وجہ پالیسیوں کا تسلسل ٹوٹنا ہے۔ اگر پالیسی کا تسلسل نہیں ہو گا تو معاشی استحکام نہیں ہو گا۔
پیاف کے پیٹرن انچیف میاں انجم نثار نے کہا کہ پیاف بزنس کمیونٹی کی خدمت کے سفر کو جاری رکھے گئی، انہوں نے کہا کہ رشتہ داریاں نبھانے والوں کو بزنس کمیونٹی رد کردے گی۔