رواداری تحریک کی بین المذاہب ہم آہنگی ریلی کا کربلا گامے شاہ میں گرمجوش استقبال

7 Jul, 2024 | 04:11 AM

ابراہیم قریشی:  محرم کے آغاز سے ایک دن پہلے لاہور کی رواداری تحریک کے کارکن ریلی لے کر کربلا گامے شاہ گئے۔ اس ریلی میں کئی مذاہب اور مسلکوں کے نمائندے موجود تھے۔

ریلی کی قیادت رواداری تحریک کے  چیئرمین سیمسن سلامت نے کی ۔ ر یورنڈ پادری عمانوئیل کھوکھر،علامہ سید وقار حسین نقوی ،علامہ عاصم مخدوم ، پروفیسر سلیم عاصم ،پروفیسر محمود غزنوی شریک ہو ئے۔ علامہ سید غلام عباس شیرازی، رورنڈ سلیم کھوکھر ،پادری  نیامت، اقبال مارشل، شیخ ریاض، ثمینہ ملک و دیگر موجود تھے۔شرکا کا کہنا تھا کہ اسلام تمام مذاہب سے رواداری کا درس دیتا ہے۔ اسلام میں تفرقہ و انتشار کی کوئی گنجائش نہیں ۔

ریلی کے شرکا کربلا گامے شاہ پہنچے تو امام بارگاہ کے منتظمین اور شیعہ عمائدین نے دروازے پر پھولوں کے ہاروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

 اس موقع پر شرکا نے مختصر خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت اور معاشرہ میں رواداری، امن اور محبت کی اقدار کو مستحکم کرنے کی ضرورت اور افادیت پر گفتگو کی۔ ریلی کے شرکا نے اتحاد اور امن و محبت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

مزیدخبریں