اسوہ فاطمہ: ہولیسٹک فوسٹر کیئر سینٹر میں مقیم والدین کے سایہ سے محروم بچیوں کے ساتھ عید ملن پارٹی کی گئی جس میں میاں رضا عطا اللہ اور ان کی بیگم نے خاص مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کی۔
تقریب کی میزبان ہولیسٹک فوسٹر کیئر سنٹر کی چیف ایگزیکٹو بتول بی بی نے اپنے مخئیر مہمانوں کے ساتھ بچیوں کو ملوانے کے لئے بچیوں کے خوبصورت ٹیبلوز کا بھی اہتمام کیا۔
تقریب میں یتیم اور مسکین بچوں کی خوشی کا حصہ بننے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔
سی ای او ہولیسٹک فوسٹر کیئر سنٹر بتول بی بی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بچیوں کی بہترین تربیت کرنا ہے۔
میاں رضا عطاء اللہ اور ان کی اہلیہ نے بچیوں کی تعلیم و تربیت میں ہر ممکن مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔
شرکا ءنے بتول بی بی کے مقصد اور اقدام کو سراہا، ہر ممکن مدد کرنے کا وعدہ کیا۔
بتول بی بی نے بتایا کہ ان کے ہاں زیادہ یتیم بچیاں دور دراز دیہی علاقوں کے ٹوٹے ہوئے گھرانوں سے آ رہی ہیں۔ وہ پہلے ان بچیوں کو ضروری سماجی اور نفسیاتی کونسلنگ فراہم کرتی ہیں پھر انہیں اچھے انگلش میڈیم سکولوں میں پڑھنے کے لئے داخل کرواتی ہیں۔
بچیوں کو دین کی تعلیم بھی دلوائی جا رہی ہے اور انہیں مکمل شہری بنانے کے لئے تعلیم کے ساتھ تربیت کے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ بچیاں جب یہاں سے نکل کر معاشرہ میں جائیں گی تو وہ برائٹ گریجوئیٹ گرلز بن چکی ہوں گی۔