لوگوں کی بینائی کے نقصان کا سبب بننے والے انجیکشن کی دوبارہ مارکیٹنگ کی اجازت

7 Jul, 2024 | 02:47 AM

زاہد چوہدری:  بہت سے لوگوں کی بینائی کو نقصان پہنچانے والے انجکشن اواسٹن کےدوبارہ استعمال کی اجازت دیدی گئی۔

 ماہرین امراض چشم گائیڈ لائنز کے مطابق اس انجکشن کو استعمال کرسکیں گے۔ ایک مرتبہ استعمال کیےجانےکےبعدبچ جانے والی ڈوز 6 گھنٹے کے اندر ضائع کرنا ہوگی ۔

 انجکشن اواسٹن آپریشن تھیٹر میں لیمینر فلو میں بھرا جائے گا ۔  اواسٹن 20 یا 50  سی سی ڈوز میں آتا ہے اس لئے تمام مریضوں کو ایک ہی دن، انجیکشن کی سیل کو کھولنے کے چھ گھنٹے کے اندر  لگایا جائے گا ۔ ڈسپنسنگ کے بعد ٹرانسپورٹیشن نہیں ہوگی ۔ استعمال شدہ انجکشن کی سٹوریج بھی ممنوع ہوگی ۔

مزیدخبریں