سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی نے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا استعفیٰ نامنظور کر کے انہیں کام جاری رکھنے کا پیغام بھجوا دیا۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی ہدایت کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی نے عمر ایوب پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمر ایوب پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اظہار اعتماد کیا اور انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
عمر ایوب نے پارٹی میں اپنے مخالفین کے دباؤ کی اطلاعات منظر پر آنے کے بعد سیکرٹری جنرل کی پوزیشن سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے استعفے کا خط اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو بھیجا تھا اور اس کی اطلاع سوشل پلیٹ فارم ایکس پر دی تھی۔اس سے قبل پی ٹی آئی کور کمیٹی نےعمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیصلے پرنظر ثانی کی اپیل کی تھی۔