ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم کا چاند نظر نہیں آیا؛ پاکستان میں آج شب یکم محرم ہو گی

Abualkhair Azad, Ruyat e Hilal Committee, city42, Muharram Moon Sighting,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ہفتہ کی شام محرم کا چاند نظر نہیں آیا، محرم کی پہلی تاریخ پیر  8 جولائی کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ آج ملک بھر میں کہیں بھی محرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کے زونل اور ضلعی اداروں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے تھے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے جمعہ کے روز ہی  پیش گوئی کر دی تھی کہ  آسمان پر بادل موجود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

میٹ آفس کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 6 جولائی کو 03:57 PST پر کراسنگ کنکشن پوائنٹ پر ہوگی۔

محرم کو چار مقدس اسلامی مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ عاشورہ  محرم کے دسویں دن آتا ہے جب نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام، ان کے گھرانے کے کئی مردوں اور جانثار ساتھیوں نے  کربلا کی جنگ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔