ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیر کیلئے ناران جانے والے 9 نوجوان کہاں غائب ہو گئے، گھر والوں کا احتجاج

Missing, Naran, Tourists disappeared, Sargodha, Chack Number 75 G.B, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیر کے لئے ناران جانے والے سرگودھا کے  9 افراد  واپسی کے دوران اپنی گاڑیوں سمیت لاپتہ ہو گئے۔ ان کے بینک اکاؤنٹس سے رقمیں نکالی گئیں لیکن یہ پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔ غائب ہونے والے ایک نوجوان کی ماں صدمے سے دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گئی۔ 
پکنک منانے کے لئے پندرہ دن پہلے 22 جون کو  سرگودھا کے گاؤں چک نمبر  75 جنوبی سے ناران کاغان  جانے والے تمام نوجوانوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ان کے خاندان کے سرگودھا میں موجود افراد کے مطابق وہ لوگ اپنی فیملی کے اتھ رابطے میں تھے، پھر ناران سے واپس آنے کی اطلاع ملی، اس کے بعد وہ غائب ہو گئے اور ان کے فون خاموش ہو گئے۔ یہ  9 افراد   2گاڑیوں میں سوار تھے۔ اب ان کی گاڑیوں کی بھی کچھ خبر نہیں۔

کئی روز سے تمام نوجوانوں کے لواحقین سخت تشویش میں ہیں۔ اس تشویش کے زیر اثر ایک نوجوان کی ماں کو ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ فوت ہو گئیں۔

ان نوجوانوں کے گھر والوں ےن انکشاف کیا کہ ان کے بینک اکاؤنٹس سے  اے ٹی ایم کارڈز کی مدد سے  سرگودھا اور فیصل آباد سے رقوم نکلوائی گئی ہیں۔

گزشتہ روز جاں بحق ہونے والی خاتون کے گھر والوں نے جنازہ سڑک پر رکھ کر لا پتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا۔ اس احتجاج کی وجہ سے سرگودھا کوٹ مومن روڈ  پر ٹریفک بند ہوگئی۔  پولیس نےموقع پر پہنچ کر مظاہرین کو  سمجھا بجھا کر ٹریفک کھلوا لیا اس گمشدگی کی اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی۔