ڈرامہ رولے مہک ملک دے،تھیٹر میں آٹھ روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر

7 Jul, 2023 | 11:36 PM

زین مدنی: ڈرامہ رولے مہک ملک دے،تماثیل تھیٹر میں آٹھ روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

اختتامی تقریب میں مہک ملک نے پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔فنکاروں میں تحائف اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ پر تماثیل تھیٹر میں پیش کیا جانے والا میگا بجٹ کا ڈرامہ رولے مہک ملک دے کامیابی سے ہمکنار ہوگیا۔ڈرامہ کے آخری شو کے اختتام پر ایک پروقار اور رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں مہک ملک نے تماثیل تھیٹر کے پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کو یہاں ڈرامہ کرکے بہت اچھا لگا اور لاہور میں میرا یہ دوسرا ڈرامہ تھا لیکن یہاں پر جس طرح سے میرے سمیت ہر آرٹسٹ کا جس طرح خیال رکھا جاتا ہے۔وہ قابل تحسین ہے۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض سرفراز وکی نے انجام دئیے۔فنکاروں میں مہمان خصوصی ڈاکٹر منظور ،بلال چوہدری اور امجد ضیاء نے تحائف اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

تقریب میں مہک ملک،سونو بٹ،آیان اختر،چاہت علی،نایاب خان،طاہر انجم،امجد رانا،گڈو کمال،شاہد اقبال،شاہزیب مرزا،ظفر ارشاد،ظفر کوڈو،عمران بلا سمیت دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں