ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،جائیداد کے تنازعے پر  فائرنگ، یوسی ناظم تین  بھائیوں سمیت قتل

peshawar firing,four died,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامرشہزاد)پشاور کے نواحی علاقے دیر کالونی جرگہ میں فائرنگ،  تحریک انصاف کے یوسی ناظم تین بھائیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غفور آباد میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے 4 بھائی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اختر علی اور وحید کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا جرگے کے دروان فائرنگ ہوئی جس سے 4 بھائی جن میں سے ایک تحریک انصاف کے یوسی ناظم تھے، موقع پر جاں بحق ہوئے۔پولیس نے جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھا کرلیے ہیں جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔