ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثا کیلئے مالی امداد کا اعلان  

وزیراعظم کا تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثا کیلئے مالی امداد کا اعلان  
کیپشن: Shahbaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کا مارتنگ ضلع شانگلہ میں تودے میں دب کر جاں بحق ہونے والے8 بچوں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہر جاں بحق بچے کے اہل خانہ کے لئے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا، تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے شخص کو بھی وزیراعظم کی طرف سے مالی امداد دی جائے گی۔

 وزیراعظم نے مالی امداد کا اعلان اپنے مشیر اور خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینئر امیر مقام کی درخواست پر کیا، انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو خط لکھ کر مارتنگ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لئے امداد کی اپیل کی تھی،شہباز شریف نے انجینئر امیرمقام کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے تعزیت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں کے نام پیغام میں کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔