پاک سوزوکی موٹرز کمپنی پلانٹ کی عارضی بندش میں توسیع کا اعلان  

7 Jul, 2023 | 08:47 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پاک سوزوکی کمپنی کے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے پلانٹ کی عارضی بندش میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا۔

 پاک سوزوکی کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 19 جون کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا پلانٹ 22 جون سے 8 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن کمپنی نے اس عارضی بندش میں توسیع کرکے 15 جولائی تک بندش کردی تھی۔ کمپنی انتظامیہ نے خام مال کی کمی کی وجہ سے عارضی بندش میں توسیع کردی ہے۔ 

 کمپنی اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پاک سوزوکی کمپنی کا موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا پلانٹ عارضی طور پر 19 جولائی تک بند  رہے گا، اس بارے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

مزیدخبریں