ویب ڈیسک: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ ایل پی جی کی فروخت نوٹیفائیڈ قیمتوں پر یقینی بنائی جائے، ایل پی جی سلنڈرز کی ڈسٹری بیوٹرز کو فراہمی کے وقت قیمتیں نمایاں درج کی جائیں۔ ایل پی جی کی قیمتیں آوٹ لیٹس پر واضح درج کی جائیں۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے واضح اندراج سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، قیمتوں کو کنٹرول کرنے لئے صوبائی اور ضلعی حکومتیں اپنا کردار ادا کریں، ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے اوگرا کی فیلڈ ٹیموں نے معائنہ شروع کردیا ہے۔