ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے طالبعلموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ آپ کے لیے مشین لیکن میرے لیے مشن ہے۔
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا قوم کے ایک ایک بچے کو لیپ ٹاپ دینا چاہتے ہیں، پڑوسی ملک کو پیچھے چھوڑیں گے اور پاکستان کو کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا اپنے ہر دور میں میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی وظائف دیے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا ہوں کلاشنکوف نہیں۔
نوجوان کا وزیراعظم کو سرپرائز
وزیراعظم شہباز شریف کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں نوجوان نےخوش گوار سرپرائز دے دیا
— Prime Minister's Youth Programme (@PMsYouthProgram) July 7, 2023
لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں نوجوان محسن نے تقریر کی اور بتایا کہ وہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا
محسن کی ذاتی جدوجہد، حصول تعلیم اور زندگی میں کامیابی کےسفر پر کیس سٹڈی پیش کی گئی#PMLaptopScheme pic.twitter.com/eSbJo2KWOB
وزیراعظم شہباز شریف کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں نوجوان نے خوشگوار سرپرائز بھی دیا۔
لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں نوجوان محسن نے تقریر کی اور بتایا کہ وہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا، محسن کی ذاتی جدوجہد، حصول تعلیم اور زندگی میں کامیابی کےسفر پر کیس سٹڈی پیش کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف خود نوجوان محسن کے پاس گئے اور ان سے گلے مل کر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں، آپ کو مزید ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔