شہر کے مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

7 Jul, 2023 | 05:07 PM

عابد چودھری: بھٹہ چوک میں نالے سے سولہ سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق بھٹہ چوک کے قریب نالے سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، سولہ سالہ نوجوان کی شناخت کرامت علی کے نام سے ہوئی۔ریسکیو نے نوجوان کی لاش نالے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے مزید قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پناہ گاہ سے خاتون مردہ حالت میں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ ریحانہ کوثر صادق آباد کی رہائشی تھی، بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے۔ متوفیہ بھیک مانگ کر گزارہ کرتی تھی، 4 سالہ بیٹا علی حیدر بھی ساتھ ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی، جبکہ متوفیہ کے اہلخانہ کو اطلاع کر دی گئی ہے ، اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں