(علی رامے)آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرم چمک کیساتھ بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق لاہور ، ساہیوال، جہلم ، اٹک ،چکوال میانوالی ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش متوقع ہے ۔نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد بھکر اور لیہ میں بھی بادل برسیں گے۔ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور تونسہ میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔لاہور ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں موسلادھار بارش متوقع ہے ۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے تمام متعلقہ ادارے اپنے انتظامات مکمل رکھیں اور ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار رہیں ۔
لاہور سمیت پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
7 Jul, 2023 | 05:02 PM