مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

7 Jul, 2023 | 04:25 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)مہنگائی میں0.70 فیصد اضافہ, مجموعی شرح 28.55فیصد ہوگئی ،ادارہ شماریات نے  مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

 رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں24 اشیاء مہنگی اور10اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی،حالیہ ہفتے17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں،ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں42.25 فیصد اضافہ ہوا ،پیاز8.70 اور آلو 4.79 فیصد مہنگا ہوا ،ایک ہفتے میں آٹا 4.05 اور گڑ کی قیمت 4.01 فیصد بڑھی،چینی کی قیمت میں3.48 فیصد کا اضافہ ہوا ،حالیہ ہفتے میں ڈیزل کی قیمت 2.95فیصد بڑھی ،ایک ہفتے میں کیلے7.51 اور چکن2.80 فیصد سستا ہوا ۔

مزیدخبریں