کاہنہ میں منشیات سے بھرا ڈرون گرگیا

7 Jul, 2023 | 03:18 PM

کاہنہ میں رسول پورہ گاؤں ہلوکی میں منشیات سے بھرا ڈرون گرگیا جس کے ساتھ بندھی کروڑوں روپے مالیت کی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ روزدار نامی زمیندار کی زمینوں میں گرا، ڈرون کا سائز معمول سے بڑا ہے,قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لے لیا۔ منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا اور کہاں جارہا تھا اس کی تحقیقات جاری ہے۔

مزیدخبریں