مانیٹرنگ ڈیسک: طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کرنے والے تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنماء چودھری عبدالباسط طورخم سرحدی گزگرگاہ کے راستے افغانستان فرار ہورہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کرلیا۔ملزم عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود کا بیٹا ہے جس کا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔
ایف آئی حکام کے مطابق ملزم نے یورپ کے لیے سفری دستاویزات بنائے تھے جس کے ذریعے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔ ملزم کو ضروری کارروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔