ویب ڈیسک: انٹربینک میں آج امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے بعد سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں معمولی کمی اور معمولی اضافے سے ڈالر اوپر نیچے ہورہا ہے جب کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کے ریٹ میں معمولی کمی ہوئی اور امریکی ڈالر کاروبار کے اختتام پر 37 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔
آج جمعہ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ایک ڈالر ایک روپے 6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 278 روپے ایک پیسے کا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 281 روپے کا ہوگیا ہے۔