ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آنے کا امکان

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو سی پیک سے استفادہ حاصل کرنے کی تجویز دی، اسی پیشکش کے حوالے سے پاکستان اور چین نے سی پیک پرو جیکٹس میں تیسرے فریق کی شراکت کے طریقہ کار کا مسودہ تیار کرلیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت منصوبوں میں خلیجی ممالک کی جانب سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آنے کی بھی توقع ہے، ان میں خصوصی اقتصادی زون نمایاں طور پر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رثائی خصوصی اقتصادی زون پر اب تک صرف 35فیصد کام ہی مکمل ہو سکا ہے، با قی تمام خصوصی اقتصادی زونز تکمیل کے مراحل ہی سے گزر رہے ہیں۔

خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک سی پیک منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں اس سے بھاری سرمایہ کاری ہونے کا امکان ہے،پاکستان اور چین امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے خدشات دور ہونے کے بعد بین الاقوامی تعاون حاصل کرنے کے لئے وسیع تر فریم ورک پر کام کررہے ہیں۔