نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا لیک ،چیئرمین پی اے سی نے نوٹس لے لیا

7 Jul, 2023 | 11:21 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے نادرا کی جانب سے شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس دوران   چیئرمین پی اے سی نے  وزارت داخلہ کو شہریوں کا   ڈیٹا لیک ہونے کی مشترکہ تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے، ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس کو بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا جائے۔

نور عالم خان نے مزید کہا کہ ہر ایک کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر موجود ہے، نادرا سے کیسے لیک ہوا ؟ پی ٹی اے سارا ڈیٹا بلاک کرے، عسکری حکام کا ڈیٹا بھی لیک ہوا ہے، اس معاملے میں بڑا آدمی بھی ملوث ہے تو اس پر بھی ہاتھ ڈالیں ۔ دوران اجلاس نور عالم سیکرٹری مذہبی امور کی عدم حاضری پر   برہم ہوئے اور اظہار ناپسندیدگی کا نوٹ بھجوایا  

چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ وزارتِ مذہبی امور سے کتنے لوگ حج پر گئے ؟ ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ وزارت سے 200 افراد حج پر گئے تھے ۔

مزیدخبریں