ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عراق کا توہینِ قرآن کرنیوالے ملعون کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

عراق کا توہینِ قرآن کرنیوالے ملعون کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: عراق نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

غیرملکی میڈٰیا کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے شخص کے وارنٹ گرفتاری انٹرنیشنل کرمنل پولیس ( انٹرپول) کو بھیج دئیے گئے ہیں۔ گرفتاری کے خصوصی وارنٹ عراقی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری کیے گئے ہیں۔

سویڈن میں پناہ گزین 37 سالہ عراقی نژاد معلون شخص سلوان مومیکا نے 28 جون کو عید الاضحیٰ کے موقع پر دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی مذموم حرکت کی تھی۔ دنیا بھر میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔