ملک بھر میں آج یوم تقدیس منایا جا رہا ہے

7 Jul, 2023 | 08:52 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج پاکستان بھر میں یوم تقدیس قرآن منایا جارہا ہے۔

کراچی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ آج شہر کی مارکیٹیں دوپہر 2 سے 4 بجے تک احتجاجاً بند رکھی جائیں گی۔یوم تقدیس کے موقع پر تاجر برادری کا مرکزی احتجاج سہ پہر 3 تا 4 بجے ریگل چوک صدر میں ہوگا۔

سویڈن میں پناہ گزین 37 سالہ عراقی نژاد معلون شخص سلوان مومیکا نے 28 جون کو عید الاضحیٰ کے موقع پر دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی مذموم حرکت کی تھی۔ دنیا بھر میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں