ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق اہم خبر آ گئی

وزیر توانائی،خرم دستگیر،لوڈ شیڈنگ،شمسی توانائی، کوئلے ،سٹی 42
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر توانائی خرم دستگیر نے  کہاکہ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے،پورے ملک میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیرکا کہناہے کہ تربیلا ڈیم کی پیداوار بڑھ کر 3800 میگاواٹ تک ہو گئی ہے،بجلی کی پیداوار بڑھی ہے،جس سے جولائی میں لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔

ان کاکہناتھا کہ کوئلے کی ترسیل میں بہتری سے کوئلے کے پلانٹس کی پیداوار بڑھی ہے،سولر پلانٹ لگنے سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی،شہروں سے باہر ایک ایک میگاواٹ کے سولر پلانٹ لگائے جائیں گے۔

 وزیر توانائی نے کہاکہ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے،پورے ملک میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی تجویز ہے، شمسی توانائی سے درآمدی ایندھن کے استعمال میں کمی آئے گی،ان کا کہناتھا کہ لکی کول پاور پلانٹ نے پیداوار شروع کر دی ہے۔

خرم دستگیر نے کہاکہ شمسی توانائی کی پالیسی کا اعلان وزیراعظم یکم اگست کو کریں گے،تھرمل پلانٹس کے ساتھ 7 مقامات پر سولر پلانٹس لگائے جائیں گے،سولر پالیسی کے پہلے قدم سے بجلی کی قیمت کم کرنے میں مدد ملے گی،ان کا کہناتھا کہ دن کو سولر اور رات کو دیگر فیول پر پلانٹس چلائے جائیں ،چھوٹے پلانٹس لگنے سے گاﺅں دیہات میں بجلی ملے گی،کوئی تنظیم خاص علاقے میں سولر پلانٹس لگانا چاہئے تو حکومت ریلیف دے گی۔

وزیر توانائی نے مزید کہاکہ ایک سال میں سات سے دس ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی، کروٹ پاور پلانٹس سے 720 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گئی،نیلم جہلم پاور پرواجیکٹ کی ابتدائی خرابی کا تعین ہو چکا ہے،شنگھائی الیکٹرک کا 1200 میگاواٹ کا منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو جائے گا۔