ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکوں کو جمعہ کے روز تک منتخب برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایت

بینکوں کو جمعہ کے روز تک منتخب برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عیدالاضحیٰ کے موقع پر طویل تعطیلات کے دوران بالخصوص تجارت و صنعت سے وابستہ افراد اور بالعموم عوام کو بینکاری خدمات کی دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مختلف بینک بشمول مائیکروفنانس بینک ملک بھر میں مویشی منڈیوں کے قرب و جوار، بڑے شہروں، کاروباری مراکز، تجارتی مقامات اور پورٹس وغیرہ پر اپنی منتخب برانچیں صرف جمعہ 8 جولائی 2022 کو کھولیں گے۔

8 جولائی کو آر ٹی جی ایس اور نفٹ (NIFT) کے ذریعے کلیئرنگ دستیاب نہیں ہوگی، لہٰذا، کلیئرنگ کے تمام لین دین بشمول زرِ مبادلہ کی تبدیلی کا تصفیہ اگلے یومِ کار یعنی بدھ 13 جولائی 2022ء کو کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بینکوں کو چاہیے کہ مذکورہ تاریخ پر رواں طریقے سے کام کی انجام دہی کے لیے اپنی منتخب برانچوں میں کم سے کم ضروری عملہ تعینات کریں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر