ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی آمد پر قیدیوں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے عیدالاضحٰی کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کی منظوری دے دی۔سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی سے متعدد قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔ رہا ہونے والے قیدی عیدالاضحٰی اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں گے۔