ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے حکومت کا اہم اقدام

کسان خوشحال،پروگرام،محکمہ زراعت پروگرام،بلا سود قرض
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نےکسانوں کوریلیف دینے کا پلان تیار کرلیا،حکومت چھوٹے کسانوں کو فی کس2 لاکھ روپے کا بلا سود قرض دے گی ۔

 محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے ایوان وزیر اعلی پنجاب کو باقاعدہ پلان بنا کر پیش کردیا گیا ہے جس میں صوبے میں ’’ کسان خوشحال‘‘ کےنام سےپروگرام شروع کیا جائے گا ۔

حکومت کسان خوشحال پروگرام کےتحت کسانوں کو بلا سود قرضے دے گی ،حکام کے مطابق حکومت چھوٹے کسانوں کو فی کس 2 لاکھ کا بلا سود قرض دے گی۔بینک آف پنجاب 5 ایکڑ زمین کےمالکان کو قرض فراہم کرےگا۔

حکومت فصلوں میں ہونےوالےنقصان پر بھی پیسے دے گی،محکمہ زراعت نےوزیر اعلیٰ کو منصوبےکےمتعلق بریفنگ دی۔لاہور میں ڈیڑھ لاکھ سےزائد کسان سکیم سے فائدہ لےسکیں گے۔