(ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑے اضافے کےبعد ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 858 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 597 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس نئی قیمت 1744 ڈالر ہے۔