ویب ڈیسک: امریکی خلائی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ چاند کی تحقیق کے لیے بھیجے جانے والا اسپیس کرافٹ کا زمینی کنٹرولرز کے ساتھ رابطہ بحال ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 6 جولائی کو آپریٹرز کا چاند پر جانے والے کیپ سٹون سیٹلائٹ سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ رابطہ ابتدائی کاموں کے دوران ٹوٹا جب اسپیس کرافٹ سولر ایریز کو فوٹون سے الگ کرنے میں مصروف تھا لیکن اب اس رابطے کو بحال کر لیا گیا ہے۔
کولوراڈو کی ایرو اسپیس کمپنی نے کہا کہ یہ مائیکرو ویواوون جیسا سیٹلائٹ سولر ایریز کو فوٹون سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گیااوراسکی بیٹریوں کو چارج کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خلائی جہاز کے کنٹرولرز نے سیٹلائٹ کے اینٹینا کا رخ زمین کی طرف کیا اور رابطہ قائم کیا۔ اس رابطے کو قائم کرنے کے لیے انہوں نے کیلیفورنیا میں ناسا کے گولڈ اسٹون گراؤنڈ اسٹیشن کی مدد لی۔