حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا

7 Jul, 2022 | 04:54 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دیدی۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے 27 جون 2022 کو  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا جبکہ مئی کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے ہے جو جولائی میں زیادہ چارج ہو گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایف سی اے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوزکے تمام صارفین پر ہو گا۔

مزیدخبریں