پاکستانیوں کیلئے بری خبر

7 Jul, 2022 | 12:38 PM

(مانیٹرنگ  ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے بری خبر، ملک میں قدرتی گیس اور تیل کی پیداوار میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 22-2021 میں پاکستان کی تیل و گیس کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ مالی سال گیس کی پیداوار  2 فیصد کمی کےساتھ 3 ارب 38 کروڑ مکعب فٹ رہ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال   تیل کی پیداوار  3 فیصد کمی کےساتھ یومیہ 73 ہزار بیرل رہی۔

مزیدخبریں