میٹروبس سروس پر شہری مفت سفرکرسکیں گے

7 Jul, 2022 | 09:13 AM

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد کے لیے میٹرو بس سروس ’گرین لائن‘ اور ’بلیو لائن‘ کا افتتاح کر دیا۔

گرین اور بلیو لائن میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس میں عوام ایک ماہ تک مفت سفر کریں گے۔

ساڑھے 15 کلو میٹر پر محیط گرین لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 8 مسافر اسٹیشنز ہیں جبکہ 20 کلو میٹر طویل بلیو لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 13 مسافر اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔۔گرین لائن بس بارہ کہو سے پمز اسپتال جبکہ بلیو لائن کورال سے پمز اسپتال تک چلے گی۔۔۔ میٹروبس سروس پر شہری ایک ماہ مفت سفر کر سکیں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹکٹ لےکر  میٹرو بس میں سفر کیا، اس موقع پر وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ چار سال کی تاخیر کا قوم ہم سے جواب مانگتی ہے، ماضی کی کوتاہیوں اور تاخیر کا ازالہ کریں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں شمسی توانائی کا جال بچھانے کا بھی اعلان کیا اور اس حوالے سے آج اہم اجلاس بھی طلب کر لیا جس میں شمسی توانائی کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں۔

مزیدخبریں