مانیٹرنگ ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اور 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 93 ہزار 793 روپے ہوگئی ۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 808 ڈالر برقرار ہے۔