عرفان ملک: ٹریفک وارڈنز نے سڑک سے ملنے والے دس لاکھ روپے شہری کو لوٹا دیے ۔شہری کے پیسوں کا لفافہ سی سی پی او آفس کے سامنے ہی گرا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قادری چوک، وارڈنزنےسڑک سےملنےوالے10 لاکھ شہری کو واپس کر دئیے، شہری سردارمحمدخان کےموٹرسائیکل پر جاتے ہوئے 10 لاکھ روپے گر گئے، دوران ڈیوٹی وارڈن زبیراور کانسٹبل صبح صادق کو پیسوں سے بھرا شاپر ملا، 2گھنٹے تلاش کےبعد شہری نے وارڈنز کو پیسوں کی گمشدگی بارے بتلایا۔ وارڈنز نے جانچ پڑتال کے بعد شہری کے 10 لاکھ روپے واپس کر دئیے۔
ٹریفک کانسٹیبل چاچا صادق کو ملے سڑک سے 1000000 روپے۔
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) July 7, 2021
آئیں دیکھیں ٹریفک وارڈنزنےان1000000 روپوں کا کیاکیا ؟#Trafficawareness #Trafficpolice #PSCATV #PPIC3 #IGPPunjab #CCPOLahore #Lahorepoliceofficials #CMpunjabofficial #PITB #DGPITB pic.twitter.com/Xn326Vm6YG
سی ٹی او منتظر مہدی کی جانب سے وارڈنز کو شاباشی کے ساتھ تعریفی اسناد بھی جاری کی گئیں۔