سٹی 42 : لاہور میں مختلف صوبائی محکموں کیلئے 4 نئے سیکرٹریٹ ٹاورز کی تعمیر ہوگی۔ آئی ڈیپ اتھارٹی نے لاہور میں نئے سیکرٹریٹ ٹاور کی تعمیر کا ابتدائی پلان اور ڈیزائن تیار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق آئی جی آفس کے سامنے اولڈ پی اینڈ ڈی میں 4 ٹاور بنائے جائیں گے۔ نو منزلہ سیکرٹریٹ ٹاور میں مختلف محکموں کے دفاتر ہوں گے۔ دفاتر کیساتھ ساتھ بچوں کیلئے ڈے کئیر سنٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔حکام کے مطابق نئے سیکرٹریٹ ٹاور میں سکول ایجوکیشن، زراعت، لائیو سٹاک، انڈسٹری اور لیبر کے محکمے کام کریں گے۔ 27 کینال زمین پر 4 نئے سیکرٹریٹ ٹاور کا ڈیزائن تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ ٹاور کیساتھ الگ سے پارکنگ پلازہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ٹاور میں دفاتر کیساتھ ساتھ گیسٹ روم ،سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ ہوگا۔سیکرٹریٹ ٹاور میں میٹنگز کیلئے بڑے کانفرنس حال اور آڈیٹوریم بھی تعمیر کیے جائیں گے۔