ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا۔عدالت نےرہائی کا حکم جاری کردیا
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نےقومی خزانےکونقصان نہیں پہنچایا، درخواست گزار نے بیرون ملک کی آمدن گوشواروں میں کلیئر کی، لیگی رہنما کی ضمانت پر رہائی کا تفصیلی فیصلہ جاری ۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربرا ہی میں 2 رکنی بینچ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا کہ نیب نےبیرون ملک آمدنی کی سفارتخا نے سےتصدیق نہیں کرائی، لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی نے 18 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلہ کے مطابق تفتیشی کی رپورٹ میں خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات جاری رہنےکاانکشاف ہوا۔نیب پراسیکیوٹر نے خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوائے جانے کا بیان دیا، خواجہ آصف پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزامات تفتیش طلب ہے، خواجہ آصف کیخلاف آج تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، ایمیکو کمپنی کا نمائندہ پاکستان آنا چاہتا تھا مگر تفتیشی افسر نے دبئی کی کمپنی کے نمائندے کو شامل تفتیش نہیں کیا، خواجہ آصف نے اپنی بیرون ملک کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئر کر رکھی ہے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا،نیب تفتیشی نے خواجہ آصف کی 2004 سے 2008 کی بیرون ملک رقم کی ایمبیسی سے تصدیق نہیں کروائی، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عثمان ڈار کی نیب کو دی گئی درخواست کو بھی تحریری فیصلے کا حصہ بنایا گیا ہے،تحریری فیصلے میں خواجہ آصف کی آمدن کی تفصیلات گوشواروں کی صورت میں شامل کی گئی ہیں۔