موٹر وے پر کسی کو بھی پروٹوکول نہ دینے کا فیصلہ

7 Jul, 2021 | 04:49 PM

Malik Sultan Awan

عابد چوہدری: یہ موٹروے پولیس ہے صاحب ،، پروٹوکول اسکواڈ نہیں !!!! آ ئی جی موٹر وے نے فورس کو اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے روک دیا ۔

آئی جی موٹروے پولیس سید کلیم امام نےفورس کو پرو ٹوکول چھوڑ کر پیٹرولنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سید کلیم امام نےہدایات جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ ‏موٹروے پولیس نے کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں تمام موٹروے پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول، پائلٹ کرنا موٹروے پولیس کی ذمہ داری نہیں، آرڈینینس میں ذاتی حفاظت،پائلٹ اور اسکواڈ فراہم کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔کسی بھی قسم کو پروٹوکول موٹروے پولیس کے زمرے میں نہیں آتا۔

مزیدخبریں