پولیس پیٹی بھائی کی بیوہ کو انصاف دلانےمیں بھی ناکام۔۔

7 Jul, 2021 | 04:38 PM

سٹی42:پولیس اپنے پیٹی بھائی کی بیوہ کوبھی انصاف دلانےمیں ناکام۔ حوالدار محروم عبادت علی کی بیوہ کاانصاف کےلئےلاہور پریس کلب کے باہر بیٹیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ۔

  تفصیلات کےمطابق  متاثرہ خاتون منیرہ عبادت ریٹائرڈ پولیس حوالدال عبادت علی شاہ کی بیوہ ہے۔ خاتون کے مطابق ضلع  قصور کوڑا سیال گاؤں میں  موجود اس کے گھر کو اصغر عرف کالی دودھی نے مسمار کر دیا ۔پہلے اصغر عرف کالی دودھی نے کم پیسوں پر گھر فروخت کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔انکار کرنے پر گھر گرا دیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج  ہونے کے باوجود پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ملزم دو بار ضمانت کروا چکا ہے۔ملزم قتل اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کی دھمکیا ں دے رہا ہے۔اگر انصاف نہ ملا تو اپنے اور بیٹیوں پر تیل چھڑک کر آگ لگالوں گی۔خاتون کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل۔

مزیدخبریں