ویب ڈیسک: کرکٹ سے دوری نے کھلاڑی عمر اکمل کے ہوش ٹھکانے لگادئیے۔
فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل کا اعترافِ جرم، کرکٹر عمر اکمل نے عوامی سطح پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس مجھ سے غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا۔ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی انٹی کرپشن کو نہیں بتایا ۔ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
عمر اکمل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ کےچاہنے والوں سے معافی مانگتا ہوں۔ کھلاڑیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں، ہرطرح کی مشکوک سرگرمیوں سے دور رہیں اگر کوئی مشکوک شخص آپ سے رابطہ کرے تو فوری پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں۔