ویب ڈیسک: کرکٹ سے دوری نے کھلاڑی عمر اکمل کے ہوش ٹھکانے لگادئیے۔
فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل کا اعترافِ جرم، کرکٹر عمر اکمل نے عوامی سطح پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس مجھ سے غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا۔ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی انٹی کرپشن کو نہیں بتایا ۔ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کہتے ہیں2020 میں ایک ایسی غلطی ہوئی جس سے کیریئر کو نقصان پہنچا،کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا مگر میں بی سی بی کو نہیں بتا سکا، کرکٹ سے دوری میرے لیئے بہت مشکل تھی، میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کی
— mohsin Rizvee (@mohsin_rizvee) July 7, 2021
بدنامی ہوئی۔
Video Credit:- (PCB) #Cricket pic.twitter.com/MjnxTfaR8S
عمر اکمل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ کےچاہنے والوں سے معافی مانگتا ہوں۔ کھلاڑیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں، ہرطرح کی مشکوک سرگرمیوں سے دور رہیں اگر کوئی مشکوک شخص آپ سے رابطہ کرے تو فوری پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں۔