ایل ڈی اے نے25کروڑ کی قیمتی اراضی واگزار کرا لی

7 Jul, 2021 | 02:29 PM

Imran Fayyaz

(درنایاب)ایل ڈی اے سٹیٹ مینجمنٹ ٹو نے کریم بلاک میں پٹرول پمپ سائٹ کا قبضہ واگزار کرالیا، پلاٹ کو خالی کرا کے آئندہ نیلامی میں رکھا جائے گا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ سٹیٹ مینجمنٹ ٹو نے کریم بلاک میں ایک کنال کا پلاٹ نمبر 55 اے سوک سنٹر واگزار کروایا، پلاٹ کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے۔ ایل ڈی اے سٹیٹ برانچ کی جانب سے کمپنی کی مشینری کو اتروادیا گیا جبکہ پختہ تعمیرات کو بھی مسمار کردیا گیا۔

ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ ٹو اسلم لنگاہ نے کارروائی کی نگرانی کی، اس موقع پر پولیس نفری بھی موجود تھی، ایل ڈی اے حکام کے مطابق پلاٹ کو خالی کراکے آئندہ نیلامی میں رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں