ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب دلیپ کمار گاندھی والا بنے

جب دلیپ کمار گاندھی والا بنے
کیپشن: Dalip Kumar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چالیس کی  دہائی میں فلموں میں آنے سے پہلے دلیپ کمار پیسہ کمانے کا ذریعہ تلاش کر رہے تھے۔
ایک بار وہ گھر سے لڑ کر ممبئی سے بھاگ کر پونے چلے گئے اوربرٹش آرمی کینٹین میں کام کرنے لگے۔ کینٹین میں ان کے تیار کردہ سینڈوچ کافی مشہور تھے۔ یہ آزادی سے پہلے کا دور تھا اور اس ملک پر انگریزوں کا راج تھا۔ دلیپ کمار نے ایک دن پونے میں تقریر کی کہ انڈیا کی آزادی کی جنگ جائز ہے اور برطانوی حکمران غلط ہیں۔ دلیپ کمار اپنی کتاب دلیپ کمار دی سبسٹینس اینڈ دی شیڈو میں  اس واقعہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  برطانیہ مخالف تقریر کے لیے انہیں جیل بھیج دیا گیا جہاں بہت سے مجاہدین آزادی قید تھے۔
اس وقت ستیہ گرہیوں کو گاندھی والا کہا جاتا تھا۔  ان قیدیوں کی حمایت میں دلیپ کمار نے بھی  بھوک ہڑتال کی   انہوں نے مزید بتایا کہ صبح جب ان کی  جان پہچان کا ایک میجر آیا تو  انہیں جیل سے رہا کیا گیا۔  یوں وہ بھی گاندھی والا بن  گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer