وائٹ از وائٹ اینڈ کریم از کریم

7 Jul, 2021 | 12:49 PM

Suhail Ahmad

 ویب ڈیسک :  فلمی دنیا سے الگ دلیپ کمار کو کتابوں کا بہت شوق رہا ہے۔ ان کی لائبریری اردو ، فارسی اور انگریزی ادب سے بھری ہوئی ہے۔ وہ قرآن باقاعدگی سے پڑھتے تھے 

 انہیں سوتی کُرتے پاجامے میں رہنا پسند تھا لیکن وہ بہترین سوٹ، ٹائیوں اور جوتوں کا شوق بھی رکھتے تھے۔کپڑوں کے بارے میں ان کا پسندیدہ جملہ  تھا وائٹ از وائٹ اینڈ کریم از کریم۔ یعنی سفید سفید ہے اور کریم رنگ کریم ہے۔ چھ دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں دلیپ کمار نے مجموعی طور پر 63 فلموں میں کام کیا اور ہر کردار میں انھوں نے خود کو مکمل طور پر غرق کر دیا۔

فلم 'کوہ نور' کے ایک گیت میں ستار بجانے کا کردار ادار کرنے کے لیے دلیپ کمار نے برسوں تک استاد عبدالحلیم جعفر خان سے ستار بجانا سیکھا۔ایک بار دلیپ کمار نے کہا تھا کہ صرف ستار کو کیسے تھامے رکھنا ہے یہ بات سیکھنے کے لیے میں نے برسوں تک ستار بجانے کی تربیت لی۔ یہاں تک کہ ستار کے تاروں سے انگلیاں تک کٹ گئی تھیں۔

اسی طرح فلم نیا دورکی شوٹنگ کے لیے انھوں نے تانگہ چلانے والوں سے تانگہ چلانے کی باقاعدہ ٹریننگ لی۔ یہی وجہ تھی کہ لیجنڈ فلم ہدایتکار ستیہ جیت رے نے انھیں عظیم ترین میتھڈ ایکٹر کا خطاب دیا تھا۔

مزیدخبریں