(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت خود ہی قوانین پامال کرنے لگی، سینئر مینجمنٹ کورس کرنیوالے متعدد افسران اپنی ڈیوٹیوں پر ہونے کے باوجود کورس میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینئر مینجمنٹ کورس کے حوالے سے طے شدہ قوانین نظرانداز ہونے لگے، کورس کرنیوالے متعدد افسران اپنی ڈیوٹیوں پر ہونے کے باوجود کورس میں شرکت کر رہے ہیں، مذکورہ افسران کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے نہ ہی یہ ڈیوٹی پر آرہے ہیں۔جبکہ چند افسران کو حکومت نے اوایس ڈی بنادیا تھا جبکہ زیادہ تر افسران کورس میں شریک ہیں اور اپنے عہدے بھی نہیں چھوڑے۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری مریم خان کورس پر ہیں۔
اسی طرح سپیشل سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو مظفر خان سیال، ڈی جی لینڈ ریکارڈ معظم اقبال سپرا بھی کورس کر رہے ہیں، امتیاز نذیر ، رانا شوکت علی ، راشد احمد خان، آفتاب احمد، سیدہ ملائیکہ، محمد زمان وٹو ، زبیر وحید ، محمد اقبال، قاضی محمد اسلم اور ڈی آئی جی جیل نوید رؤف بھی کورس کر رہے ہیں، مذکورہ افسران کورس کی وجہ سے دفتر بھی نہیں آ رہے، جبکہ قواعد کے مطابق کورس کیلئے نامزد ہونے والے افسران کو عہدوں سےاو ایس ڈی بنا نے کے بعد ہی کورس میں شرکت کی اجازت دی جاتی ہے، کورس میں شریک ہونے پر افسران کی عدم موجودگی کے باعث دفتری امور متاثر ہو رہے ہیں.