نیند کی کمی کے نقصانات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

7 Jul, 2021 | 11:17 AM

Imran Fayyaz

(و یب ڈیسک) نیند انسان کی زندگی کی سب سے اہم چیزوں میں سے ہے۔نیند کی کمی  کے نتیجے میں جسم کو شدید نقصان پہنچتا ہے ان میں سب سے زیادہ دماغی صحت پر اثر پڑتا ہے کیونکہ یہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ سمجھ بوجھ کو کم کرنے کا باعث ہوتا ہے۔

انسان اپنی زندگی کا تقریبا تیسرا حصہ نیند میں گزارتے ہیں اور یہ اس قدر ضروری ہے جتنا کھانا پینا اور سانس لینا ضروری ہے۔ کچھ وقت سونا نہ صرف  آرام کرنا ہوتا ہے بلکہ حیاتیاتی توانائی مہیا کرنے کے لیے نا گزیر ہے، نیند کے اہم فوائد یہ ہیں۔
 بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کی ایک تحقیق کے مطابق رات کے اوقات میں مکمل نیند سے انسان اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرسکتا ہے جس میں عدم توازن عموما دل کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ سونے کی صحیح ترتیب سے انسان دل کی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔

تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو لوگ کم سوتے ہیں ان کے مقابلےمیں آٹھ گھنٹے سونے والے نسبتاً بہتر ہوتے ہیں، کیونکہ مناسب نیند قوت مدافعت میں معاون ہوتی ہے جراثیم کش اور کینسر کے خلیوں کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

 نیند کی باقاعدگی مزاج کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے جس سے  کارکردگی بھی بہتر ہو جاتی ہے اور دن کے وقت بہتر کام کا سبب بنتی ہے، دماغ کو تروتازہ  رکھنے کے ساتھ کسی بھی چیز کو یاد کرنے میں معاون ہوتی ہے، اس لیے ماہرین طلبہ کو نصیحت کرتے ہیں کہ رات کے اوقات میں سونے کا اہتمام کریں۔

اگر دماغ کو وہ توانائی نہیں ملتی جو نیند سے حاصل ہوتی ہے تو اس کے حصول کے لیے وہ خوراک کو ذریعہ بناتا ہے ،نیند کی کمی کے نتیجے میں بھوک بڑھانے والے ہارمون گیر لین بننے کی شرح بڑھ جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں جسم کو چربی اور میٹھی غذاؤں کی طلب ہر وقت ہوتی ہے ،نیند کی کمی سے بھوک کو کنٹرول میں رکھنے والے ہارمون لیپٹن بھی متاثر ہوتا ہے اور لوگ بلا ضرورت بھی بہت زیادہ کھالیتے ہیں اور انہیں پیٹ بھرنے کا احساس نہیں ہوتا ۔

کم نیند کے نتیجے میں لوگوں کا جسمانی ہارمون توازن گڑ جاتا ہے جس کے نتیجے میں کھانے کی اشتہاخاص طور پر بہت زیادہ کیلوریز والی غذاؤں کی خواہش پیدا ہوتی ہے ۔اپنی خواہشات پر کنٹرول کی صلاحیت گھٹ جاتی ہے اور یہ دونوں بہت خطر ناک امتزاج ہیں کیونکہ اس کا نتیجہ موٹاپے کی شکل میں نکلتا ہے جبکہ تھکاوٹ کا احساس الگ ہر وقت طاری رہتا ہے ۔

اگر آپ ہر وقت نزلہ زکام کا شکار رہنے پر پریشان رہتے ہیں اور کہیں بھی جانے پر فلوحملہ آور ہو جاتا ہے تو اس کی ایک ممکنہ وجہ نا کافی نیند بھی ہو سکتی ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ 7گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں ان میں بیماری ہونے کا خطرہ تین گنازیاد ہ ہو تا ہے ۔

اگر آپ نے اپنی نیند پوری نہیں کی تو آپ کا دماغ غیر حاضر رہے گا جس کے باعث آپ کسی چیز پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کر پائیں گے۔

مزیدخبریں