ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی سڑکوں پر موت کا رقص جاری، انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں

Bus
کیپشن: Bus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر بھر سے (عثمان علیم) شہر کی سڑکوں پر موت کا رقص، شہریوں کی جان و مال خطرے میں، جناح ٹرمینل، ٹھوکر، کینال، جناح ہسپتال، پیکو روڈ، غازی روڈ اور بھٹہ چوک کے روٹس پر چلنے والی بسیں موت کی سواریاں بن گئیں۔

شہر  کے مختلف روٹس پر چلنے والی خستہ حال بسیں، بسیں کم اور موت کی سواریاں زیادہ لگتی ہیں، نہ کھڑکیاں نہ دروازے، نہ ہنگامی اخراج کا راستہ، ٹوٹی سیٹیں اور اْکھڑی چھتیں، مگر پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت کے باعث مسافر انہی پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ جناح ٹرمینل، کینال، جناح ہسپتال، پیکو روڈ، فیروزپور روڈ، غازی روڈ سے ہوتی ہوئی بھٹہ چوک تک چلنے والی بسیں موت کی سواریاں دکھائی دیتی ہیں، خستہ حال ہونے کے باوجود روٹ پر چلنا متعلقہ حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، جبکہ شہر کو جدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے دعویدار وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے لا علم نظر آتے ہیں۔

وزیر کی کارکردگی صرف ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر اجلاسوں تک محدود دکھائی دیتی ہے۔ وزیر موصوف نے ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کیلئے ایک دو کے علاوہ اب تک کوئی دورہ نہیں کیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے شہر میں سفر محفوظ بنانے کیلئے  بڑی سڑکوں کا روڈ سیفٹی آڈٹ کرانے کافیصلہ کرلیا، ، تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد زیادہ حادثات والی سڑکوں پر حد رفتار مقرر کی جائے گی، خطرناک چوراہوں پر سگنل نصب ہونگے ،نئے یوٹرن بنیں گے،  لین مارکنگ اور زیبرا کراسنگ تیار کی جائیں گی،گاڑیوں کی رفتار میں مزید کمی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer