مال روڈ (زین مدنی ) معروف اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ نے پاکستانی اداکاراؤں کے بولڈ مغربی لباس پر سخت تنقید کی ہے۔
اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں امریکا میں پیدا ہوئی اور تقریبا 35 سالوں سے یہاں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں ایک ایسے ملک میں مقیم ہوں جو پاکستان سے زیادہ اسلامی ملک ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ اپنی نوجوان نسل کی پرواہ کریں۔
اریج فاطمہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہوشیار لوگ پتہ لگائیں گے کہ میں نے کن لوگوں کو ہدایت کی ہے۔اداکارہ اریج فاطمہ کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے بھی مختلف کمنٹس کیے گئے۔
پاکستانی اداکارؤں کے مغربی لباس پر حریم شاہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا، وزیراعظم عمران خان کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی اور بیہودگی پھیلائی جارہی ہے،پاکستان کی اداکاراؤں نے جس طرح کے بے شرمی والے لباس پہنے ہوتے ہیں ان کے خلاف کوئی نہیں بولتا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والےہم اسٹائل ایوارڈز میں پاکستانی اداکارائیں بولڈ مغربی لباس پہننے پر تنقید کی زد میں ہیں۔
View this post on Instagram