محکمہ سوشل سکیورٹی میں افسران کی ترقیاں وتبادلے

7 Jul, 2020 | 07:31 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) محکمہ سوشل سکیورٹی میں افسران کی گریڈ 17 میں ترقیاں اور تبادلے، پنجاب بھر کے مختلف دفاتر میں میں تعینات 17 انسپکٹرز اور 2 سب انسپکٹرز کو آفس سپریٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

سوشل سکیورٹی کے مختلف ڈائریکٹوریٹ میں تعینات عمر ریاض، فیاض الحسن، ذوالفقارعلی، سید اخلاق حسین، شعیب احمد اور گلزار احمد کی ترقی کر دی گئی۔ ارشد محمود، محمد اکبر طاہر، شبیر احمد، سید عقیل عباس، اسحاق احمد، انوارالحق، محمد ریاض، عبدالستار، عامر سہیل، ارشد عطاء، آصف نواز، مرتضٰی بیگ اور ابرار احمد ڈوگر کی ترقی کے بعد افسران کے پنجاب بھر میں مختلف اسامیوں پر تبادلے بھی کر دیئے گئے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم نے افسران کی پروموشن اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب پنجاب پبلک سروس کمیشن کے افسران کی ٹائم سکیل پروموشن کے تحت 19 ویں سکیل میں ترقی کی منظوری دیدی گئی۔ پی پی ایس سی میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری محمد رضا قریشی کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔

محمد آصف نواز اور محمد اصغر منہاس کی بھی ٹائم سکیل پروموشن کے تحت گریڈ 19 میں ترقی جبکہ پرائیویٹ سیکرٹری لئیق الزماں کوبھی گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔ چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ر مقصود احمد نے افسران کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں