ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری

 میٹرک کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے پیپروں کی مارکنگ 23 امتحانی مراکز میں جاری ہے،چیرمین بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مارکنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورکے زیر اہتمام دہم جماعت کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مارکنگ کے لیے لاہور ڈویژن میں 23مارکنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ چیرمین بورڈ پروفیسرریاض ہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا (COVID-19) وائرس کے حوالے سے جاری کردہ  ایس او پیز  کے مطابق مارکنگ جاری ہے۔ پروفیسرریاض ہاشمی نے مزید کہا کہ مارکنگ سنٹرز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارکنگ مقررہ مدت تک مکمل کر لی جائے گی۔

ادھر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، گرمی کی تعطیلات میں 15 جولائی تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے قیاس آرائیاں دور کرنے کیلئے تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نو ٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات میں 15 جولائی تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کا اطلاق نجی و سرکاری دونوں سکولوں پر ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer